عمران خان کے لیے الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال میں 10 کمرے مختص، ڈاکٹروں کے نام بھی سامنے آگئے

اتوار 15 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کو آنکھوں کے علاج کے لیے الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال منتقل کیے جانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جہاں ان کے لیے 10 کمرے مخصوص کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے صدر جنرل (ر) رحمت خان نے بتایا ہے کہ اسپتال کے ایڈمنسٹریشن بلاک میں حال ہی میں تعمیر کیے گئے نوعمر مریضوں کے 10 کمرے اس مقصد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی اسپتال منتقلی اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا گیا، طارق فضل چوہدری

انہوں نے کہا کہ مریض کو کمرے سے آپریشن تھیٹر تک خصوصی راستے کے ذریعے منتقل کیا جا سکے گا تاکہ سیکیورٹی اور رازداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسپتال کے شعبہ وٹریو ریٹینا کو بھی مریض کی آمد اور علاج کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس شعبے میں ریٹینا سے متعلق پیچیدہ امراض کا علاج کیا جاتا ہے، جن میں میکیولر ڈی جنریشن، ذیابیطس کے باعث ریٹینوپیتھی، عمر رسیدگی سے متعلق ریٹینا کی بیماریاں، پیچیدہ ریٹینا ڈیٹیچمنٹ، ریٹینا کی شریانوں کے امراض اور آنکھ کے پچھلے حصے کے زخم شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنرل رحمت خان کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی، جو شعبہ وٹریو ریٹینا کے سربراہ اور چیف کنسلٹنٹ ہیں، کو ریٹینا کے پیچیدہ امراض کے علاج میں ایشیا کے بہترین ماہرین میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ ریٹینا ڈیزیز ڈیپارٹمنٹ کے 10 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور مریض کا معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ کی سربراہی بھی انہی کو سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق خبروں پر پی ٹی آئی کا اظہار تشویش

انہوں نے مزید بتایا کہ ایڈمنسٹریٹو یونٹ کے سربراہ بریگیڈیئر خالد یزدانی کو سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو علاج کی مدت کے دوران اسپتال میں ہی رکھا جائے گا اور اس عرصے میں ایڈمنسٹریشن بلاک کی طرف جانے والی سڑک کو سیل کر دیا جائے گا جبکہ مخصوص علاقے میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟