اڈیالہ جیل میں عمران خان کا آنکھوں کا معائنہ مکمل، ملاقات کے لیے کوئی نہیں پہنچا

اتوار 15 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی بانی تحریکِ انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا طبی معائنہ مکمل ہو گیا، تاہم پی ٹی آئی کے کسی رہنما نے جیل میں شرکت نہیں کی۔ ابتدائی رپورٹ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کو بھی بھیج دی گئی ہے، جبکہ ڈاکٹروں کی ٹیم اب تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے حکومت کو فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے لیے الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال میں 10 کمرے مختص، ڈاکٹروں کے نام بھی سامنے آگئے

ہولی فیملی ایمبولینس اور سخت سیکیورٹی

میڈیا رپورٹس کے مطابق قبل ازیں ہولی فیملی اسپتال کی ایمبولینس گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل میں داخل ہوئی اور اطراف میں سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔ ایمبولینس میں آنکھوں کے معائنے کے لیے تمام ضروری طبی آلات موجود تھے، جبکہ ڈاکٹروں کے ساتھ ٹیکنیشن بھی شامل تھے۔

میڈیکل ٹیم اور معائنہ

ذرائع کے مطابق سینیئر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم، جس میں ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹر عارف شامل تھے، نے تقریباً ایک گھنٹے تک عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل ٹیم پی ٹی آئی قیادت کا جیل میں ڈھائی گھنٹے تک انتظار کرتی رہی، لیکن کسی رہنما کے نہ پہنچنے پر معائنہ بغیر ان کی موجودگی کے مکمل کیا گیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کو بھیج دی گئی ہے، جس میں بلڈ پریشر، شوگر، کولیسٹرول کے چارٹ کے ساتھ آنکھوں سے متعلق تمام تفصیلات شامل ہیں۔ جیل حکام کے مطابق روزانہ آن ڈیوٹی ڈاکٹرز تین مرتبہ عمران خان کا معائنہ کرتے ہیں اور تمام ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے۔

اگلے اقدامات اور حکومت کا مؤقف

ابتدائی معائنہ مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے حکومت کو فراہم کرے گی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ معائنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ عمران خان کو کس اسپتال منتقل کیا جائے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ عمران خان کی صحت سے متعلق تفصیلی رپورٹ 16 فروری سے قبل عدالت میں جمع کروائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی اسپتال منتقلی اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا گیا، طارق فضل چوہدری

اپوزیشن کا مؤقف

اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اسپتال منتقلی نہ ہونے تک پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاج کا اعلان بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ عمران خان کی صحت سے متعلق تفصیلی رپورٹ 16 فروری سے قبل عدالت میں جمع کروائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟