پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا آغاز، علامہ محمد اقبال اسکالرشپس کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا

اتوار 15 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت علامہ محمد اقبال اسکالرشپس پر منتخب بنگلہ دیشی طلبہ کا پہلا گروپ اعلیٰ تعلیم کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری، ڈھاکا اور کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں 14 سال بعد بحال

پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت علامہ محمد اقبال اسکالرشپس پر منتخب ہونے والے بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ملک کی معروف جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔

ہوائی اڈے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ جامعات کے نمائندگان نے طلبہ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں تعلیمی و رہائشی امور سے متعلق بریفنگ دی۔

حکام کے مطابق اس اسکالرشپ پروگرام کا مقصد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان علمی روابط کو فروغ دینا، نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی اعتماد کو مضبوط بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے بیچ کے لیے انتخابی عمل جلد شروع کیا جائے گا تاکہ مزید طلبہ اس تعلیمی پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔

وزارتِ خارجہ پاکستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستان آنے والے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے معروف کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 10 کوہ پیما لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری

کیا اے آئی نے خود ہیکنگ شروع کر دی؟ اوپن اے آئی کے انکشاف نے دنیا کو چونکا دیا

پی ایس ایل میں نئی تبدیلیوں کا آغاز، پلیئنگ کنڈیشنز اور ریٹینشن پالیسی پر جلد ورکشاپس کا اعلان

باربی کیو سٹال سے کامن ویلتھ میڈل تک، فاطمہ زہرا کی جدوجہد رنگ لے آئی

گردن پر پرفیوم لگانے سے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، ماہرین کا انتباہ

ویڈیو

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

نورین نیازی ذاتی مفاد کے لیے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘