پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ کیا ہے؟

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سستی بجلی کے خواب کو مہنگائی کا گرہن لگ گیا ہے۔ ملک بھر میں سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد عام صارفین کے لیے شمسی توانائی کا حصول مزید مشکل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں سولر پینلز کا اربوں کا فراڈ، تاجروں کے پیسے کس نے ہڑپ کیے؟

پاکستان میں فی پینل 5 ہزار روپے تک مہنگا ہو چکا ہے، اور ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک اضافے نے صارفین اور ڈیلرز دونوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافے کے باعث فی پینل کی قیمت میں 5 ہزار روپے تک کا نمایاں فرق آ چکا ہے۔

نائب صدر الیکٹرانک ڈیلرز کے مطابق عالمی سطح پر چاندی (Silver) کی قیمتوں میں اضافے نے سولر پینلز کی پیداواری لاگت بڑھا دی ہے، کیونکہ چاندی سولر سیلز کی تیاری میں ایک اہم جزو کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔

چینی سولر پینلز کی درآمد پر عائد مختلف ٹیکسز بھی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ بن رہے ہیں۔ مقامی سطح پر سولر ٹیکنالوجی کی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مسابقت بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سبب بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟

نمائندہ سولر ڈیلرز ایسوسی ایشن سلیم میمن نے بتایا کہ گزشتہ 5 ماہ کے دوران سولر پینل کی فی واٹ قیمت 22 روپے سے بڑھ کر 33 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں فی واٹ قیمت 40 روپے تک جا سکتی ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد مارکیٹ میں پینلز کی قیمتوں کی صورتحال کچھ یوں ہے: 580 واٹ کا پینل جو پہلے 30 ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب 35 ہزار روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ نہ صرف پینلز بلکہ بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی گزشتہ ایک ماہ کے دوران 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس اچانک اضافے سے ان صارفین پر اضافی بوجھ پڑے گا جو موسم گرما کے آغاز سے قبل بجلی کے بھاری بلوں سے بچنے کے لیے سولر سسٹم لگوانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں