لاہور میں سولر پینلز کا اربوں کا فراڈ، تاجروں کے پیسے کس نے ہڑپ کیے؟

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے ہال روڈ پر سولر پینل اور انورٹر کے کاروبار سے متعلق چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جن کا تعلق 4 کروڑ روپے سے زائد کے مبینہ فراڈ سے ہے۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آرز قلعہ گُجّر سنگھ پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 406 (فوجداری خیانت) کے تحت درج کی گئی ہیں۔ کم از کم 11 تاجروں نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے بھروسے پر بڑی رقم وصول کی اور پھر فنڈز ہتھیانے کے بعد کاروبار بند کر کے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟

ملزمان ساغر احمد، صدام حسین اور افضال جو ’نیو کراچی سولر‘ کے نام سے کاروبار کرتے تھے انہوں نے کئی تاجروں سے پیشگی ادائیگیاں اور کاروباری جمع پونجی وصول کی اور پھر اپنی دکانیں بند کر کے لاپتہ ہو گئے۔

ایک ایف آئی آر کے مطابق عمیر یوسف، عقیل عامر، حسن بلال اور سید ابوذر نے سولر آلات کی فراہمی اور دیگر کاروباری لین دین کے لیے مجموعی طور پر 1 کروڑ 62 لاکھ 68 ہزار روپے ملزمان کو ادا کیے جو واپس نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر سستا ہو گیا مگر عام پاکستانی کیوں محروم ہے؟

تحقیقات کاروں کا کہنا ہے کہ صدام حسین جو لودھراں کا رہائشی ہے اس اسکینڈل میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے اور اس نے اپنے دوست اور ملازم کی مدد سے یہ فراڈ سر انجام دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی