پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ پروگرام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے ۔ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے پاکستانی طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ اسی حوالے سے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤںٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام اعلیٰ کارگردگی دکھانے والے طلبہ پی ایم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے اب اپلائی کرسکتے ہیں۔
پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے تمام اعلیٰ کارگردگی دکھانے والے طلبہ ہماری ویب سائٹ چیک کریں اور درخواست دیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 جون ہے۔
📢 Attention all high-achieving students! 👨💻👩💻
💻 Applications for the PM’s Youth Laptop Scheme are now open.
All high achieving public sector university students can visit our website and apply today.
🗓️ Deadline: 20th June
🔗Link: https://t.co/UZm3LfbJXy#PMLaptopScheme pic.twitter.com/6ni4HcDLih— Prime Minister’s Youth Programme (@PMsYouthProgram) May 30, 2023
لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لیے طلبا کو پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے آن لائن پورٹل پر اپلائی کرنا ہوگا جس کے بعد میرٹ لسٹ بنائی جائے گی اور میرٹ کی بنیاد پر طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔
آن لائن اپلائی کرنے کے لیے طلبہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی جانب سے فراہم کردہ لنک laptop.pmyp.gov.pk پر وزٹ کر سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی شزا فاطمہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت رواں سال لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کی جائی گی جس کو 2018 میں بند کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت اس سال نوجوانوں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔