مجرموں کو شادی میں مدعو کرنا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانا مہنگا پڑ گیا، پولیس کانسٹیبل ملازمت سے برطرف

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راجستھان پولیس کے ایک کانسٹیبل کو اپنی شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر خطرناک اور مطلوب ملزمان کی شرکت پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد حکام نے فوری طور پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی۔

برطرف کیے جانے والے کانسٹیبل اشوک بشنوئی ضلع جھالاواڑ میں تعینات اسپیشل ٹیم کا حصہ تھے۔ ان کی شادی ناگور میں منعقد ہوئی جہاں راجستھان اور مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے متعدد مبینہ جرائم پیشہ افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بسم اللہ پڑھ کر رشوت لینے والا پولیس اہلکار گرفتار، نوکری سے برطرف

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض افراد دلہے کے ہمراہ تصاویر بنوا رہے ہیں اور تقریب کے دوران نوٹ نچھاور کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق تقریب میں شریک افراد میں ایسے نام بھی شامل تھے جو مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب یا زیرِ تفتیش رہے ہیں جن میں منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ سے متعلق کیسز بھی شامل ہیں۔ بعض افراد کو متعلقہ اضلاع کی ’ٹاپ ٹین‘ فہرستوں میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ضلع جھالاواڑ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے محکمانہ انکوائری کا حکم دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد کانسٹیبل کو فوری طور پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برفباری سے مری کی سڑکیں بند، اسلام آباد پولیس کا سیاحوں کے لیے ٹریفک الرٹ جاری

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا تھا کہ ’وردی کے وقار اور محکمہ پولیس کی ساکھ پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا‘۔ پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ مذکورہ اہلکار اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان روابط کی نوعیت اور حد کیا تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب