بسم اللہ پڑھ کر رشوت لینے والا پولیس اہلکار گرفتار، نوکری سے برطرف

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 لاہور پولیس کے ایک اہلکار کی جانب سے شہری سے رشوت وصول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں اہلکار رشوت لیتے وقت بسم اللہ پڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ شہری کو آخر کس مجبوری کے تحت رشوت دینا پڑی۔ بعض صارفین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ دن کی پہلی رشوت ہے جس کا آغاز بسم اللہ سے کیا جا رہا ہے، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اہلکار کو اس بات کا بھی خوف نہیں کہ رشوت لیتے وقت اس کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارف رفیق جان کا کہنا ہے کہ جب تک ملک میں آئین اور قانون کی مکمل عملداری قائم نہیں ہوگی، اس طرح کی پولیس کی جانب سے مبینہ لوٹ مار جاری رہے گی۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے وائرل ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مذکورہ اہلکار کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز نے اہلکار کو ملازمت سے برطرف کرنے اور اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محکمے میں بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

لاہور پوکیس کے مطابق رشوت لینے والا پولیس اہلکار عبدالرحمن تھانہ راوی روڈ میں تعینات تھا اور اس نے رنگ روڈ پر ایک شہری سے رشوت وصول کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ ایک اہلکار کا غلط فعل پوری پولیس فورس کی بدنامی کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔  ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔ اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی لاہور پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘