وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے ان کی بینائی کو بہتر قرار دیا ہے۔
شیخوپورہ بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آج کل بہت شور ہورہا ہے کہ پتا نہیں عمران خان کو کیا ہوا ہے، سپریم کورٹ کی ہدایت پر دوبارہ طبی معائنہ ہوا جس کے مطابق ایک آنکھ کی بینائی عینک کے ساتھ 70 فیصد ہے جبکہ دوسری آنکھ کی بینائی 6/6 قرار دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: میڈیکل ٹیم کا دورہ اڈیالہ جیل، عمران خان کی آنکھوں کے علاج پر اطمینان کا اظہار
اعظم نذیر تارڑ نے موٹر ویز اور جی ٹی روڈ کی بندش کو غیر آئینی عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے ایک حصے سے دوسرے حصے تک جانا ہر شہری کا حق ہے، خیبر پختونخوا حکومت کو آئین اور قانون کی پاسداری یقینی بنانی چاہیے، ایسا نہ ہوا تو وفاق کو ایکشن لینا پڑے گا، چیئرمین بیرسٹر گوہر کو یقینی بنانی چاہیے کہ صوبائی حکومت آئین کی پاسداری کرے۔
🚨🚨 اعظم نذیر تارڑ کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بڑی دھمکی!
صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر موٹرویز اور جی ٹی روڈ کی بندش ایک غیر آئینی اقدام ہے۔ اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین بیرسٹر گوہر صوبائی حکومت کو سمجھائیں، ورنہ وفاق کو کارروائی کرنا پڑے گی۔ان مسائل کا حل بھی آئین میں… pic.twitter.com/xv0OqmOdj8— WE News (@WENewsPk) February 16, 2026
ان کا کہنا تھا کہ معالجین کی ٹیم نے جاری علاج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن قیادت اور بانی کے ذاتی ڈاکٹروں کو بھی تفصیلی بریفنگ دی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: نورین نیازی سے منسوب عمران خان کی بصارت میں بہتری کی خبر جعلی ہے، علیمہ خان کی وضاحت
وزیرِ قانون نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں کیے گئے مشکل فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں اور معیشت بہتری کی سمت بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق پائیدار معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، کیونکہ ریاست پاکستان چار اکائیوں پر مشتمل ہے جن میں گلگت بلتستان اور کشمیر بھی شامل ہیں۔
خطاب کے دوران انہوں نے وکلاء برادری کو درپیش مسائل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کے حل کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ ان کے بقول مؤثر اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے بار اور بینچ کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون انتہائی ضروری ہے۔












