عمران خان کی بہنوں نے کل الگ پریس کانفرنس بلا لی

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں نے کل دن 3 بجے بنی گالہ میں اپنی الگ پریس کانفرنس بلا لی۔

عمران خان کی رہائی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا جاری ہے، جس میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی، علامہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور دیگر شریک ہیں۔

مزید پڑھیں: پارٹی کے فیصلے کون کرے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے سر جوڑلیے

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر بھی احتجاج جاری ہے، جہاں عمران خان کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے فیصلے عمران خان کی فیملی کرے گی یا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کریں گے اس بات کا فیصلہ لیڈرشپ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

پیر کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو عمران خان کی فیملی کو موجودہ حالات پر زیادہ دکھ ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ عمران خان نے محمود خان اچکزئی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ سلمان صفدر کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقات میں عمران خان نے گوہر خان کے لیے پیغام بھجوایا تھا کہ محمود خان اچکزئی جو فیصلے کریں ان پر عمل کیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں جنید اکبر خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے پی ٹی آئی کا دھرنا جاری رہے گا یا نہیں اس بات کا فیصلہ بھی پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کے پی ہاؤس کا دھرنا پارلیمنٹ منتقل کرنے کا پروگرام، محمود اچکزئی نے سہیل آفریدی کو اپنے پاس بلا لیا

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر پارٹی نے فیصلہ کرلیا کہ بات محمود خان اچکزئی کی مانی جائے گی تو پھر آپ ان لوگوں کا احتجاج ختم کروائیں گے جو عمران خان کے لیے نکلے ہوئے ہیں تو صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے کہا کہ جب ہم نے ان کو بٹھایا ہی نہیں تو اٹھائیں گے کیوں اور ویسے بھی عمران خان کے لیے سڑکوں پر نکلنا لوگوں کا حق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟