وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال 2 روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے جہاں وہ نو منتخب وزیر اعظم طارق رحمان کی تقریبِ حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور: علامہ اقبال اسکالرشپ کے تحت 45 بنگلہ دیشی طلبا کراچی پہنچ گئے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی شرکت بنگلہ دیش کے جمہوری عمل کی حمایت اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا اظہار ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال دو روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے
ڈھاکہ ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر کا حکومتی سطح پر پرتپاک استقبال
احسن اقبال بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کی تقریبِ حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے#BangladeshElections2026 pic.twitter.com/OJP3Ck6xdH
— Sanaullah Khan (@SanaullahDawn) February 16, 2026
ادھر وزیر اعظم شہباز شریف آسٹریا کے دورے کے بعد لندن پہنچ گئے۔ ویانا میں انہوں نے آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات کی اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے عالمی جوہری ادارے اور اقوام متحدہ کے دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے 73 ماہی گیر میانمار کی قید سے آزاد کروالیے گئے
وزیراعظم لندن میں 2 روز قیام کے بعد امریکا جائیں گے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شروع کیے گئے ’بورڈ آف پیس‘ کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں غزہ کی تعمیر نو پر غور کیا جائے گا۔














