بنگلہ دیش کے 73 ماہی گیر میانمار کی قید سے آزاد کروالیے گئے

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میانمار (سابقہ برما) میں سرگرم مسلح گروہ ارکان آرمی کی تحویل میں موجود 73 ماہی گیروں کو رہا کروا کر وطن واپس لے آیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی بنگلہ دیش و اتحادیوں کا احتجاج

بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے مطابق ماہی گیروں کی حوالگی دریائے ناف کی زیرو لائن پر سرحدی سطح کے مذاکرات کے بعد عمل میں آئی۔

رہائی پانے والے افراد کو ضلع کاکس بازار کی تحصیل ٹیکناف میں جالیہ پارا ٹرانزٹ پوائنٹ کے ذریعے ملک میں داخل کیا گیا۔

بی جی بی رامو سیکٹر کے کمانڈر کرنل محبوب الدین احمد نے بتایا کہ بی جی بی کا ایک وفد صبح سویرے حوالگی کے مقام پر پہنچا۔ ان کے مطابق تمام ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد ماہی گیروں کو بحفاظت مقامی انتظامیہ کے نمائندوں کے ذریعے ان کے اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل سفارتی رابطوں اور سرحدی ہم آہنگی کی کوششوں کے نتیجے میں یہ رہائی ممکن ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق ارکان آرمی کا مؤقف تھا کہ ماہی گیر میانمار کی سمندری حدود میں داخل ہوئے تھے جس کے باعث انہیں حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش میں مذہبی جماعتوں کی انتخابات میں بڑی کامیابی کی وجہ کیا ہے؟

رہا ہونے والے ماہی گیروں میں شامل نورالاسلام نے وطن واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اب بھی متعدد افراد زیرِ حراست ہیں۔

مزیدع پڑھیں: بنگلہ دیش کے وزیراعظم کی حلف برداری، احسن اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے

سرکاری اندازوں کے مطابق دریائے ناف اور خلیج بنگال کے علاقوں سے مختلف اوقات میں تقریباً 200 بنگلہ دیشی ماہی گیروں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ حالیہ 73 افراد کی واپسی کے بعد باقی ماندہ ماہی گیروں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم