پاکستان اور آسٹریا نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک نے عالمی امن کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی زور دیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے آسٹریائی دورے کے موقع پر آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسٹین اسٹاکر کا پرتباک استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا، جو 1956 سے قائم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی آسٹریا کے چانسلر سے وفود کی سطح پر ملاقات، جرمن زبان میں گفتگو پر سب دنگ رہ گئے
دونوں رہنماؤں نے دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو دہرایا اور اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
عالمی سطح پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ کے چیلنجز کے حل میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر زور دیا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in delegation level talks with Austrian Chancellor Christian Stocker.
(Vienna: 16 February, 2026) pic.twitter.com/W6gsXl6xbB
— Prime Minister's Office (@PakPMO) February 17, 2026
انہوں نے کثیر الجہتی اقدامات اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر مبنی عالمی نظم کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریا جانے والوں کے لیے خوشخبری، بڑے پیمانے پر نوکریوں کا اعلان ہوگیا
رہنماؤں نے تجارتی اور سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم، آئی ٹی، صحت اور انسانی وسائل کی ترقی و نقل و حرکت کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا، اس حوالے سے دونوں ممالک نے مختلف مفاہمت کی یادداشتوں کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔
ایک سے ایک ملاقات اور وفد سطح کے مذاکرات کے علاوہ، وفاقی چانسلر آسٹریا اور وزیراعظم پاکستان نے آسٹریا اور پاکستان کی بڑی کمپنیوں کے نمائندگان کے ساتھ مشترکہ فورم کی صدارت بھی کی۔
فورم میں موجودہ اور مستقبل کے فریم ورکس کے ذریعے باہمی تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان نے آسٹریائی کاروباری اداروں کو اپریل 2026 میں اسلام آباد میں ہونے والے یورپی یونین پاکستان بزنس فورم میں حصہ لینے کی دعوت بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود، حکومت سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرےگی، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی چانسلر کرسٹین اسٹاکر کو مستقبل قریب میں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔













