انسپکٹر جنرل آف(آئی جی) پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود ستی کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس اور ایبٹ آباد ٹریفک پولیس نے عملدرآمد کرتے ہوئے ہزارہ موٹر وے اور کوہالہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے،عوام اب موٹر وے اور کوہالہ روڈ پر سفر کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا میں دھرنا، کہاں کہاں سڑکیں بند ہیں؟
اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے کہا کہ ہزارہ پولیس عوام کو ہر ممکنہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے لیے تیار، مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ماضی کے تجربات سے محتاط رہنے کے حامی
ڈی آئی جی ہزارہ نے اس حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق اور ایس پی حویلیاں جمیل الرحمان کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ موقع پر موجود رہیں اور موٹر وے، کوہالہ روڈ اور شاہراہ ریشم پر عوام کے لیے ٹریفک کی روانی مستقل بحال رکھیں۔













