پنجاب حکومت نے عمران خان کیخلاف ضمانت منسوخی کے 4 اہم مقدمات واپس لے لیے

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ضمانت منسوخی سے متعلق پنجاب حکومت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

پنجاب حکومت نے ضمانت منسوخ کے 4 مقدمات واپس لے لیے، جس کے بعد عدالت نے درخواستیں نمٹا دی ہیں۔ ان میں سے 3 مقدمات زمین کے حصول میں اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق تھے اور لاہور، اکاڑہ اور ڈی جی خان میں درج کیے گئے تھے جبکہ ان علاوہ بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منسوخی کے خلاف اپیلیں بھی شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، صحت پر سیاست بند ہونی چاہیے: فیصل چوہدری

دوسری طرف توشہ خانہ کیس میں اپیل پر سماعت بھی جاری رہی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سزا معطل کی تھی، لیکن فیصلہ معطل نہیں ہوا، جس کی وجہ سے الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ سزا معطل ہونے پر کیا اپیل کا فیصلہ نہیں ہوا، جس پر وکیل نے بتایا کہ اپیل زیر التوا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر کسی اپیل میں سزا معطل ہو جائے تو اس شخص کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے اور وہ آزاد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کے لیے احتجاج، علی امین بھی اچانک مرکزی قیادت کے ساتھ بیٹھ گئے، کیا اختلافات ختم ہوگئے؟

توشہ خانہ کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ معطلی کی اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر راہداری نظام ختم کرنے کا فیصلہ، کاروباری طبقے پر ممکنہ اثرات پر تشویش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی حکومت کو زیادہ وقت دے رہے ہیں یا پارٹی کو؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ