ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایوانِ صدر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں صدر آصف زرداری کو مختلف ممالک کے سفیروں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

یہ تقریب وزارتِ خارجہ کے زیر اہتمام ہوئی جس میں ایتھوپیا، اسپین، کیوبا، پرتگال، سنگاپور اور تنزانیہ کے نامزد سفیروں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کی 1,989 فوجی اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری

تقریب کے دوران ایتھوپیا کے نامزد سفیر ڈاکٹر اومر حسین اوبا، اسپین کے کارلوس آراگون گل ڈی لا سرنا، کیوبا کے ڈیمین کورڈیرو ٹوریس، پرتگال کے پاؤلو میگوئل گوئڈیس ڈومینگس، سنگاپور کے ہائی کمشنر اسحاق بن اسماعیل، اور تنزانیہ کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) یعقوب ایچ محمد نے صدر مملکت کو اپنی اسناد پیش کیں۔

صدر آصف زرداری نے اس موقع پر سفیروں کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور انہیں پاکستان میں خوش آمدید کہا۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ نے ہمیشہ قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق ذمہ داریاں نبھائیں، صدر مملکت آصف زرداری

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سفارتکار دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ تقریب پاکستان اور متعلقہ ممالک کے درمیان سفارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘