سپریم کورٹ: ہتکِ عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سماعت

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں ہتکِ عزت کیس کے سلسلے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل میاں محمد حسین پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ میں کیس کے ایشوز ہی فریم نہیں کیے گئے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے صحافی سہراب برکت کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی

جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ جب ایشوز فریم نہیں ہوئے تھے تو آپ نے جرح کیوں کی؟ مزید ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے پوچھا کہ جب ایشوز طے نہیں ہوئے تو گواہان کیسے پیش کیے گئے؟

وکیل نے جواب دیا کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر جرح نہ کی گئی تو یہ حق ختم ہو جائے گا، اسی لیے جرح کی گئی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ میں کیس اختتامی مراحل میں ہے اور استدعا کی کہ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ کو فیصلہ سنانے سے روکے۔

مزید دلائل دیتے ہوئے وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہتکِ عزت کیس کا ٹرائل ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کرتی ہے، تاہم اس کیس میں ٹرائل ایڈیشنل سیشن کورٹ نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس بنیاد پر عدالت کے اختیارِ سماعت کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مرد عورتوں کے محافظ ہیں، قاتل نہیں: سپریم کورٹ نے قاتل شوہر کی اپیل خارج کر دی

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کے وکیل مصطفیٰ رمدے کو بھی نوٹس جاری کر دیا اور کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟