ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان نے نمیبیا کو شکست دے کر سپر8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان  نے  نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر8 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست سنچری اسکور کی اور 58 گیندوں پر 100 رنز بنائے، شاداب خان 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ سلمان آغا نے 23 گیندوں پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور آخری 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 68 رنز بنائے۔

نمیبیا کی جانب سے جیک براسال نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ گیرہارڈ ایرسمس نے 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

جوابی اننگز میں نمیبیا کی ٹیم 17.3 اوورز میں 97 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان نے 102 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

جوابی اننگز میں نمیبیا کی ٹیم 17.3 اوورز میں 97 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان نے 102 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

نمیبیا کی جانب سے لورین سٹینکیمپ نے 22 گیندوں پر 23 رنز بنائے جبکہ جان فریلنک نے 11 گیندوں پر 9 اور جان نکول لوفٹی ایٹن نے 5 رنز اسکور کیے۔ کپتان گیرہارڈ ایرسمس 6 گیندوں پر 7 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔

شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ عثمان طارق نے 4 وکٹیں، سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان کی سپر8 مرحلے میں رسائی حتمی ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں سپر 8 مرحلے کے لیے اب تک 7 ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں۔ کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں   پاکستان، انڈیا، سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا کے وسیع تر مفاد و قیام امن کے لیے پاکستان کی قیادت کا کردار قابلِ فخر ہے، شاہین آفریدی

’آج پاکستان سے باہر پاکستانی کہلوانے پر الگ ہی خوشی ہے‘، ایران-امریکا جنگ بندی کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں کے جذبات دیدنی

امریکا ایران جنگ بندی: نواز شریف کی وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کی تعریف

اسلامی تنظیم تعاون کا امریکا، ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

افغان سرزمین سے عالمی دہشت گردی کا پھیلاؤ، چین بھی تشویش میں مبتلا

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟