حکومت پاکستان نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے لیے زکوٰۃ کے نصاب کا اعلان کرتے ہوئے اسے 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: زکوٰۃ کا نصاب جاری: سیونگ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کیسے ہوگی؟
قومی بینک یکم رمضان المبارک کو اس نصاب کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کرے گا۔
یہ اعلان زکوٰۃ اینڈ عشر آرڈیننس 1980 کے تحت کیا گیا ہے، جس کے مطابق رواں سال رمضان کے آغاز پر 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے یا اس سے زیادہ رقم رکھنے والے افراد کی زکوٰۃ کٹوتی کی جائےگی۔
مزید پڑھیں: بینک اکاؤنٹس سے منہا کیجانے والی زکوٰۃ کی رقم کہاں خرچ ہوتی ہے؟
واضح رہے کہ پرافٹ اینڈ لاس شیئرنگ اکاؤنٹس یا دیگر منافع کے حصول کے لیے کھولے گئے اکاؤنٹس سے 2.5 فیصد کی شرح سے زکوۃ کٹوتی کی جائے گی، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹس زکوٰۃ کی کٹوتی سے مستثنیٰ رہیں گے۔













