رمضان المبارک کے آغاز  پر امریکی صدر ٹرمپ کا مسلمانوں کے نام پیغام

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہونے پر امریکی مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ٹروتھ‘ پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا:

’آج میں رمضان منانے والے تمام لوگوں کو مبارک باد اور نیک تمنائیں بھیجتا ہوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا: ’ہر رمضان روحانی تجدید، فکر و تدبر اور خدا کی بے شمار نعمتوں پر شکرگزاری کا ایک مقدس موقع فراہم کرتا ہے۔ بہت سے امریکیوں کے لیے یہ مقدس وقت عبادت اور روزے پر زور دیتا ہے، خاندانی اور سماجی تعلقات کو مضبوط کرتا ہے اور ہمدردی، خیرات، رحمدلی اور عاجزی کی ہماری مشترکہ اقدار کی توثیق کرتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ عبادت کی آزادی کا خداداد حق ہماری قوم کی پہچان اور ہماری خوشحالی اور طاقت کا ستون ہے۔

’یہی وجہ ہے کہ ہر روز میری انتظامیہ اس امر کو یقینی بنانے میں مصروفِ عمل ہے کہ تمام شہری اپنے عقیدے پر عمل، اپنے ضمیر کی پیروی اور آزادی سے عبادت کر سکیں، کیونکہ مذہبی آزادی کا مطلب ہے کہ آپ کو فخر کے ساتھ اور کسی بھی ظلم و ستم کے خوف کے بغیر مذہبی رسومات کی ادائیگی کا حق حاصل ہو۔‘

ٹرمپ نے لکھا کہ فضل اور خیر سگالی کے اس موسم میں، میں گھر میں خوشی اور تشفی، دنیا بھر میں اتحاد و امن اور آنے والے سالوں میں برکتوں کے نزول کی دعا کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب