سپریم کورٹ: سروس میٹر کیس میں وفاقی حکومت کی اپیل خارج، تاخیر معاف کرنے کی استدعا مسترد

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے سروس میٹر کیس میں وفاقی حکومت کی اپیل زائد المیعاد قرار دیتے ہوئے خارج کردی اور تاخیر معاف کرنے کی حکومتی استدعا بھی مسترد کر دی۔ عدالت نے واضح کیا کہ حکومت کو بھی وہی پروٹوکول ملے گا جو ایک عام شہری کو ملتا ہے اور ریاست کوئی انوکھا سائل نہیں جسے خصوصی رعایت دی جائے۔

مزید پڑھیں:ایف آئی آر میں ’نو مسلم شیخ‘ لکھنے پر سپریم کورٹ کا سخت اظہارِ برہمی

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریاست شہریوں سے تو قانون پر سختی سے عملدرآمد کرواتی ہے لیکن خود بہانے بناتی ہے۔ دفتری قواعد یا انتظامی مشکلات وقت کی پابندی سے بالاتر نہیں ہو سکتیں۔

عدالت کے مطابق افسران کے تبادلوں، کمیٹیوں کے اجلاس نہ ہونے یا بیوروکریسی کی سستی کو تاخیر کا جواز نہیں بنایا جا سکتا، اور اس کا بوجھ دوسرے فریق پر نہیں ڈالا جا سکتا۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک میں سپریم کورٹ کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ نوٹیفکیشن جاری

جسٹس عائشہ ملک نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ وفاقی حکومت نے مقررہ 60 دن کی مدت ختم ہونے کے بعد 20 دن کی تاخیر سے اپیل دائر کی۔ عدالت نے کہا کہ قانون پر عملدرآمد افسران کی سہولت کے تابع نہیں بلکہ نظم و ضبط اور مقررہ مدت کی پابندی کا تقاضا کرتا ہے، اس لیے ریاست اپنی نااہلی کا ملبہ عدالت پر نہیں ڈال سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟