ملک میں بڑھتی مہنگائی اور غربت کی شرح میں اضافہ، اعداد و شمار کیا کہتے ہیں؟

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں غربت کی شرح 28.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ حکومت ملک میں معاشی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک رپورٹ: پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، عوامی اصلاحات پر زور

ایچ آئی ای ایس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2018-19 میں ملک میں غربت کی شرح 21.9 فیصد تھی جو اب بڑھ کر 28.9 فیصد ہو گئی ہے یعنی گزشتہ 7 سال کے دوران تقریباً 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا کہ اسی دوران معاشی ناہمواری بھی 28.4 فیصد سے بڑھ کر 32.7 فیصد ہوگئی ہے جس سے امیر اور غریب کے درمیان فرق نمایاں ہو رہا ہے۔

شہری علاقوں میں غربت کی شرح 11 فیصد سے بڑھ کر 17.4 فیصد ہوگئی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح 28.2 فیصد سے بڑھ کر 36.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ملک کے شہری اور دیہی علاقوں میں معیار زندگی اور اقتصادی مواقع کے فرق کو واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں۔

اعداد و شماری کے مطابق صوبائی سطح پر بھی صورتحال سنگین ہے، پنجاب میں غربت 16.5 فیصد سے بڑھ کر 23.3 فیصد، سندھ میں 24.5 فیصد سے بڑھ کر 32.6 فیصد، خیبرپختونخوا میں 28.7 فیصد سے بڑھ کر 35.3 فیصد، اور بلوچستان میں 42 فیصد سے بڑھ کر 47 فیصد ہو گئی ہے، جو سب سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ قرار، عالمی بینک کی رپورٹ

احسن اقبال نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی سخت شرائط، مہنگائی میں اضافہ اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی پر اثر ڈالا ہے اور غربت میں اضافہ کی بھی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مضبوط معاشی اصلاحات اور مؤثر سماجی تحفظ کے اقدامات کے بغیر غربت اور معاشی ناہمواری مزید بڑھ سکتی ہے۔ تاہم حکومت کو مستقبل میں آئی ایم ایف پروگرام سے باہر نکلنے پر غور کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان