’روشنیوں کے شہر‘ کی مخدوش عمارت نے 3 بہنوں کی زندگی کے چراغ بھی بجھادیے، ماں پر غشی کے دورے

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہر کے علاقے سولجر بازار میں دھماکے کے بعد عمارت گرنے کے المناک واقعے نے کئی خاندانوں کو اجاڑ کر رکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی کے سولجر بازار میں گیس دھماکا، عمارت کا حصہ منہدم: 13افراد جاں بحق، 14زخمی

اس سانحے میں مجموعی طور پر 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں ٹنڈو محمد خان سے تعلق رکھنے والی 3 سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔

بہتر مستقبل کی تلاش، مگر خواب ملبے تلے دب گئے

متاثرہ خاندان چند برس قبل غربت اور بے روزگاری سے تنگ آ کر بہتر روزگار کی امید میں کراچی منتقل ہوا تھا۔ خاندان کے سربراہ انور لغاری رکشہ چلا کر اہلخانہ کا پیٹ پالتے تھے جبکہ ان کی 7 اولادوں میں سے 3 بیٹیاں گھروں میں کام کاج کر کے باپ کا ہاتھ بٹاتی تھیں۔

مزید پڑھیے: لیاری میں 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق، 3 زخمی

مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ بہتر روزگار کی تلاش میں شہر آئے خاندان کی 3 لڑکیوں کا دنیا سے رزق ہی اٹھ گیا۔

ماں پر قیامت گزر گئی

46  سالہ شہزادی لغاری پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ ایک ماں کے لیے اپنی تینوں بیٹیوں کو ایک ساتھ کھو دینا ناقابل بیان صدمہ ہے۔ ان کے آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہے اور وہ شدید صدمے کے باعث نڈھال ہیں۔

گاؤں میں سوگ کی فضا

ٹنڈو محمد خان میں واقع ان کے آبائی گاؤں میں ہر آنکھ اشکبار ہے۔ اہل علاقہ، رشتہ دار اور پڑوسی سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کر رہے ہیں اور انہیں صبر کی تلقین کر رہے ہیں۔ پورا گاؤں اس سانحے پر افسردہ دکھائی دیتا ہے۔

امداد کی اپیل

لواحقین نے حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ خاندان کی فوری مالی اور انسانی بنیادوں پر مدد کی جائے تاکہ اس قیامت خیز سانحے کے بعد یہ گھرانہ دوبارہ زندگی کی ڈگر پر چل سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں