ڈی سی اسلام آباد اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا رمضان بازاروں کا دورہ، اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ڈی سی اسلام آباد نے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ شہر بھر کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور بازار میں فراہم کی جانے والی اشیاء خورونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شہریوں اور دکانداروں سے بات چیت بھی کی گئی، جس میں خریداروں نے اشیاء کی معیار اور قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو 25 فروری کو دوبارہ اسپتال منتقل کیا جائے گا، ڈاکٹر طارق فضل

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور ڈی سی اسلام آباد نے رمضان بازار میں فروخت ہونے والی اشیا کے معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔ اس موقع پر شہریوں سے مکالمہ کیا گیا اور ان کے تاثرات حاصل کیے گئے۔ خریداروں نے بازار میں فراہم کی جانے والی اشیاء کی کوالٹی اور مناسب قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے بازاروں کی صفائی ستھرائی، سیکورٹی اور پارکنگ انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ شہر میں مجموعی طور پر سات رمضان بازار لگائے گئے ہیں اور اسسٹنٹ کمشنرز ہر بازار کی فردا فردا نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عرفان میمن کے مطابق رمضان بازار میں شہریوں کی سہولت کے لیے پرائس کنٹرول نافذ کیا گیا ہے جبکہ کیش لیس نظام بھی متعارف کروایا گیا ہے تاکہ خریدار اور دکاندار دونوں آسانی سے لین دین کر سکیں۔ حکومتی پرائس لسٹ سے زائد رقم وصول کرنے پر فوری گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں ہونے چاہی، طارق فضل چوہدری

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان بازاروں میں حکومتی ریلیف اور سہولتیں ہر صورت شہریوں تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ شہر کے لوگ رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں مناسب قیمتوں پر اشیاء خرید سکیں اور منظم ماحول میں خریداری کا تجربہ حاصل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp