ٹی 20 ورلڈکپ: بارش نے پاکستان نیوزی لینڈ میچ دھو ڈالا، سیمی فائنل کی دوڑ دلچسپ ہوگئی

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، جس کے بعد گروپ میں سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ مزید سنسنی خیز ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، ٹی20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ منسوخ

ہفتے کے روز کولمبو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم مسلسل بارش کے باعث ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی اور امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

گروپ کی صورتحال

سپر 8 مرحلے میں پاکستان گروپ 2 میں سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل ہے۔ بارش سے متاثرہ اس میچ کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پاس ایک، ایک پوائنٹ ہے، جبکہ گروپ کی 2 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

پاکستان کا اگلا میچ 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول ہے، جبکہ آخری مقابلہ میزبان سری لنکا سے ہوگا۔

پاکستان کے امکانات

اگر پاکستان نیٹ رن ریٹ پر انحصار کیے بغیر سیمی فائنل میں جگہ بنانا چاہتا ہے تو اسے اپنے باقی دونوں میچز، یعنی انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف، جیتنا ہوں گے۔ ایسی صورت میں گرین شرٹس کے پانچ پوائنٹس ہو جائیں گے اور سیمی فائنل تک رسائی تقریباً یقینی ہو جائے گی۔

دوسرے منظرنامے میں اگر پاکستان ایک میچ جیتتا اور ایک ہارتا ہے تو فیصلہ دیگر ٹیموں کے نتائج اور نیٹ رن ریٹ پر منحصر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کا خدشہ، مائیکل وان کا ای سی بی سے فوری اقدام کا مطالبہ

البتہ اگر قومی ٹیم اپنے دونوں میچز ہار گئی تو وہ ایک پوائنٹ کے ساتھ ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ منسوخ ہونے کے بعد اب گروپ کا ہر مقابلہ عملی طور پر ناک آؤٹ بن چکا ہے، جبکہ 22 فروری کو سری لنکا اور انگلینڈ کے میچ کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان