وزارت داخلہ کا اسپینش ریزیڈنٹ کارڈ کے حوالے سے شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

اتوار 22 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت داخلہ میں اسپینش ریزیڈنٹ کارڈ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے کی۔

اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قانونی تحفظ اور سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ وزارتِ خارجہ نے اسپینش ریزیڈنٹ کارڈ کے عمل کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیے: بیوروکریٹس کو بھی دوہری شہریت رکھنے سے روکا جائے، نور عالم خان

اسپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے ریزیڈنٹ کارڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ یہ پالیسی سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں پر لاگو نہیں ہوگی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی لازمی ہوگی اور اہل افراد کو ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے ریزیڈنٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ 7 سے 8 سال مکمل کرنے پر مستقل رہائش اور شہریت کا راستہ ہموار ہوگا۔

دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ درخواست گزاروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ نیشنل پولیس بیورو کی جانب سے ایک ہی قومی کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری ہوگا اور الگ الگ کریکٹر سرٹیفکیٹ قبول نہیں کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: روسی شہریت اختیار کرنے پر یوکرینی ڈائیور پر ’اسپورٹس قرنطینہ‘ کی سفارش کیوں؟

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ درخواست گزاروں کے لیے تصدیق کے عمل کو آسان اور برق رفتار بنایا جائے گا اور ہر سطح پر مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔ سالک حسین نے کہا کہ ہزاروں پاکستانیوں کو قانونی حیثیت ملنا خوش آئند ہے۔

اجلاس میں سپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد، قونصل جنرل بارسلونا اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے زوم کے ذریعے شرکت کی۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹس سمیت اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

چترال سے ہتھیائے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں ’قزاقوں‘ کی طرح کام کر رہی ہے، یہ منافع بخش کاروبار ہے، صدر ٹرمپ

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری