گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد شہر کے شہریوں کو جدید، تیز رفتار اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ گوجرانوالہ کے تمام علاقوں کو فیڈر بس سروس کے ذریعے میٹرو ٹرین سے منسلک کیا جائے تاکہ عوام کو مربوط ٹرانسپورٹ سسٹم میسر آ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ اسکیم: کیا ہے اور کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے؟

 وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس میں منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی گنجائش تقریباً 26 لاکھ مسافروں کے روزانہ سفر کے مطابق رکھی گئی ہے۔ منصوبہ گکھڑ سے ایمن آباد تک 31.5 کلومیٹر طویل ہوگا، جس کی تکمیل کے لیے 12 ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے۔

منصوبے کے تحت 24 اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جن میں سے 2 اسٹیشن انڈرگراؤنڈ ہوں گے، جبکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے 17 سے 19 کلومیٹر سیکشن زیر زمین تعمیر کرنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح دو ٹنل سیکشن بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ہر اسٹیشن اور ڈپو پر سولر سسٹم نصب کیا جائے گا تاکہ توانائی کے اخراجات کم کیے جا سکیں اور منصوبہ ماحول دوست بنایا جا سکے۔ ڈپو گرجاکھ، چن دا قلعہ اور گوندلا والا کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے۔

مزید بتایا گیا کہ منصوبے کے دونوں اطراف 62 کلومیٹر طویل ڈرین بھی تعمیر کی جائے گی، جبکہ ایک جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بھی قائم کیا جائے گا جو پورے نظام کی نگرانی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یہ منصوبہ گوجرانوالہ کے شہریوں کے لیے ایک شاندار تحفہ ہوگا اور اس سے شہر کا ٹرانسپورٹ کلچر مکمل طور پر بدل جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ شہری جلد از جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری کو شہری ترقی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ سفری نظام بھی جدید خطوط پر استوار ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی