ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی کی نئے صوبوں کی مخالفت میں قرارداد کو آئین کے خلاف قرار دیدیا

اتوار 22 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں آئین کے خلاف قرار داد پیش اور منظور کی گئی، جو پیپلز پارٹی نے کسی خوف کے سائے میں منظور کی، اور اس سے لگتا ہے کہ ایک صوبہ پاکستان کے آئین سے بالاتر سمجھا جا رہا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل مکالمے سے نکلتا ہے اور ایم کیو ایم ہمیشہ امن سے رہنے کی خواہاں رہی ہے۔ اب پارٹی کے لیے فیصلہ کن موڑ آ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی: نئے صوبوں کی تجاویز کے خلاف قرارداد منظور، کراچی سندھ کا جدا نہ ہونے والا حصہ قرار

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی بھی صوبے کی اسمبلی پاکستان کے آئین کے خلاف قرارداد منظور کر سکتی ہے، جب کہ سب شہری ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان سے محبت کرنے والی جماعت ہے اور دھرتی ماں پاکستان کے صوبے اس کے حصے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ 1947 سے شروع ہوتی ہے اور ان کے ہوتے ہوئے سندھودیش کا خواب کبھی حقیقت نہیں بن سکتا۔

چیئرمین ایم کیو ایم نے یہ بھی کہا کہ 170 سیٹیں لینے والا جیل میں ہے جبکہ 80 سیٹیں لینے والا حکومت میں ہے، اور ایک مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت سندھ پر قابض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جعلی مردم شماری کے ذریعے سندھ پر قابض ہے اور لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کو فروغ دے رہی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے جماعت اسلامی کو بھی اس قرارداد کی حمایت پر شریک جرم قرار دیا اور کہا کہ حافظ نعیم سے پوچھا جائے کہ کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں۔

انہوں نے پیپلز پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبے کی حامی ہے لیکن سندھ میں مخالفت کرتی ہے۔

چیئرمین نے سندھ کو سب سے زیادہ کثیراللسانی صوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں کے ساتھ 50 سال سے جاری سلوک کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین ایک زندہ دستاویز ہے اور اس پر مکمل عمل کیا جائے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پانچ سال کے اندر دو مردم شماری کروائی ہیں جبکہ دیگر جماعتیں ایسا نہیں کرتیں۔

انہوں نے پیپلز پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ اپنے ہی بانی کے آئین سے بے وفائی کر رہی ہے اور سندھ میں پاکستان کی تقسیم کی سازش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کو سات ڈسٹرکٹ میں تقسیم کیا گیا اور آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 6 کے تحت ریفرنڈم کا اختیار موجود ہے، جس پر حکومت عملدرآمد نہیں کر رہی۔

خالد مقبول صدیقی نے مردم شماری اور وسائل کی تقسیم پر بھی تنقید کی، بتایا کہ کراچی کی آبادی کو 37 فیصد کم گنا گیا اور وفاق سے سندھ کو ملنے والی 30 ہزار ارب روپے کی رقم میں آدھے کراچی کو ملنے چاہیے تھے، مگر سندھ حکومت اسے عیاشی پر خرچ کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: نئے صوبے ملک کے مفاد میں ہیں، مخالفت کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا، عبدالعلیم خان

انہوں نے زور دیا کہ ایم کیو ایم کا کوئی اقدام پاکستان کے خلاف نہیں، اور بانی ایم کیو ایم کے سابق نعرے کو چھوڑ کر سب سے پہلے پاکستان کو مقدم رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کو صوبے کے حوالے سے قبول کیا گیا ہے اور پاکستان کے مختلف علاقوں کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان