صدر ٹرمپ کے ریزورٹ میں گھسنے کی کوشش کرنیوالا مسلح شخص سیکیورٹی کے ہاتھوں مارا گیا

اتوار 22 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی سیکیورٹی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ایک مسلح شخص نے’مار‑ا‑لاگو‘ نامی محفوظ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ مار‑ا‑لاگو ریاست فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رہائشی ریزورٹ اور کلب ہے۔ اس واقعے کے وقت صدر ٹرمپ واشنگٹن ڈی سیمیں موجود تھے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور شمالی کیرولائنا کا رہائشی، 21 سالہ آستن ٹکر مارٹن تھا جسے چند روز پہلے ’گمشدہ‘ بھی قرار دیا گیا تھا۔ اس کے پاس شاٹ گن اور پیٹرول/گیس کین تھا۔ وہ رات تقریبا 1:30 بجے شمالی گیٹ کے قریب سیکیور سیکیورٹی بارڈر کے اندر پہنچا، جب ایک گاڑی وہاں سے باہر جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران پر حملہ مؤخر کرنے کی درخواست

سیکریٹ سروس کے 2 ایجنٹس اور پام بیچ کے ایک ڈپٹی نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس نے گیس کین نیچے رکھا، لیکن شاٹ گن اٹھا لی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے فائرنگ کر کے ختم کر دیا۔ کوئی سیکیورٹی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔ ایف بی آئی اور سیکریٹ سروس اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ حملہ آور نے ایسا کیوں کیا اور اس کا مقصد کیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے آس پاس کے رہائشیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے سیکیورٹی کیمروں کی ویڈیوز فراہم کریں، تاکہ اس واقعے کا مکمل تجزیہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں