’سپر 8 میچ تو ہم ہی جیتیں گے‘،اشتہار شرمندگی میں بدل گیا، بھارت کی شکست کے بعد ویڈیو ڈیلیٹ

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے کر نہ صرف میچ بلکہ بھارتی ٹیم کے غرور کو بھی چوٹ پہنچائی۔ اور بھارت کے لیے شرمندگی صرف یہی نہیں رہی بلکہ میچ سے پہلے ٹیم کی فتح پر بنایا گیا ایک طنزیہ پرومو جو اپنے اعتماد کی علامت تھا ہار کے بعد ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

 لیکن سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پہلے ہی وائرل ہو چکی تھی جس پر صارفین نے نہ صرف مذاق اڑایا بلکہ بھارتی ٹیم پر تنقید بھی کی اور کہا کہ غرور کا سر نیچا ہوتا ہے اور یہ ویڈیو اس کا بہترین ثبوت بن گئی ہے۔

میچ سے قبل سٹار سپورٹس کی جانب سے جاری کیے گئے پرومو میں انڈین اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے ڈمی کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ایک ہی ٹیبل پر بیٹھے دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو میں انڈین کھلاڑی ایک کپ کیک کی جانب بڑھتا ہے جسے جنوبی افریقہ کا کھلاڑی اٹھا لیتا ہے اور انڈین کھلاڑی سے معذرت کرتا ہے۔

 اس پر انڈین کھلاڑی جواب میں کہتا ہے کہ ’سوری ٹو یو‘، جس کے بعد جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے سوال کیا کہ ایسا کیوں؟ انڈین کھلاڑی یاد دلاتا ہے کہ سنہ 2024 میں فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’اب تو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز سے بھی ڈر لگ رہا ہے‘، جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست پر بھارتی صحافی ٹیم پر پھٹ پڑے

ویڈیو میں انڈین کھلاڑی کہتا ہے کہ کپ تو ہم نے ہی جیتا تھا اور آنے والے سپر 8 میچ میں بھی ہم ہی جیتیں گے جس پر جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کے گلے میں کیک پھنس جاتا ہے اور انڈین کھلاڑی ’چوکنگ‘ کہتا ہے۔

میچ کے بعد سٹار سپورٹس نے یہ اشتہار فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیا تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر پہلے ہی وائرل ہو چکی تھی جس پر صارفین نے نہ صرف تنقید کی بلکہ مذاق بھی اڑایا۔

سوشل میڈیا صارف مرزا اقبال بیگ نے لکھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل بھارت نے یہ کمرشل بنایا تھا لیکن کہتے ہیں نا کہ غرور کا سر نیچا ہوتا ہے آج بھارتی ٹیم کو 76 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہو گئی۔

رضوان غلزئی نے بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس اشتہار کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن سٹار سپورٹس اس شرمندگی کے مستحق ہیں۔ اگر ان میں ذرا سی بھی ایمانداری ہوتی تو وہ جنوبی افریقہ سے معافی مانگتے۔ کھیل ہمیشہ ایسے لوگوں کو سبق سکھا دیتا ہے جو خود کو کھیل سے بڑا سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 76 رنز سے شکست دے کر گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل کا بدلہ لے لیا۔

اب بھارت اپنا اگلا میچ 26 فروری کو زمبابوے سے کھیلے گا، جبکہ جنوبی افریقہ اسی روز ویسٹ انڈیز کے مدمقابل ہوگی۔ یہ فتح جنوبی افریقہ کے لیے نہ صرف اہم ہے بلکہ گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل کا حساب بھی چکتا کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان