محکمہ موسمیات نے اعلان کی اہے کہ شوال 1447 ہجری کا چاند جمعرات 19 مارچ بمطابق 29 رمضان کی شام نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شعبان 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 21 جنوری کو ہوگا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی
محکمہ موسمیات کے مطابق فلکیاتی تجزیے کے تحت نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ (پاکستانی معیاری وقت) پر پیدا ہوگا۔ تاہم ملک بھر کے بیشتر موسمیاتی مراکز پر غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جو آنکھ سے ہلال نظر آنے کے لیے ناکافی سمجھی جاتی ہے۔
میٹ آفس نے واضح کیا ہے کہ چونکہ 29 رمضان (19 مارچ) کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں اس لیے رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے کے بعد عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد: رمضان میں گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 40 گرفتار
اگرچہ یہ فلکیاتی حساب کتاب سائنسی بنیادوں پر پیش گوئی فراہم کرتا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے یاد دہانی کرائی ہے کہ چاند نظر آنے کے حوالے سے حتمی اور سرکاری اعلان کا اختیار صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹٰی کے پاس ہے۔














