ہنڈائی نشاط موٹرز کی پالیسیڈ ایس یو وی پاکستان میں متعارف

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہیونڈائی نشات موٹرز نے پاکستان میں اپنی فلیگ شپ اسپورٹس یوٹیلٹی گاڑی پالیسیڈ کے 2 ہائبرڈ ماڈلز متعارف کرا دیے جن کی ایکس فیکٹری قیمت 2 کروڑ 10 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی پہلی ہائبرڈ ایس یو وی کی بکنگ شروع، آپ بھی ٹیسٹ ڈرائیو کرکے دیکھیں

کمپنی کے مطابق پالیسیڈ اسمارٹ (8 نشستوں والا بیس ماڈل) کی قیمت 2 کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پالیسیڈ کیلی گرافی (7 نشستوں والا اعلیٰ ماڈل) 2 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

بکنگ اور ڈیلیوری

پالیسیڈ اسمارٹ کی بکنگ 30 لاکھ روپے جبکہ پالیسیڈ کیلی گرافی کی بکنگ 33 لاکھ روپے سے شروع کر دی گئی ہے۔ ڈیلر کے مطابق گاڑیوں کی فراہمی رواں سال اگست سے شروع کی جائے گی۔

انجن اور کارکردگی

کمپنی کے مطابق پالیسیڈ ہائبرڈ میں ڈھائی لیٹر ٹربو چارجڈ انجن کے ساتھ ہائبرڈ موٹر شامل کی گئی ہے جو طاقت اور ایندھن کی بچت میں متوازن کارکردگی فراہم کرتی ہے۔ آل وہیل ڈرائیو نظام بہتر گرفت اور کنٹرول یقینی بناتا ہے۔

مزید پڑھیے: ہیونڈائی کا اپنی معروف ایس یو وی کی قیمتیں بڑھانے کے 2 دن بعد خصوصی رعایت کا اعلان

الیکٹرانک کنٹرول ڈیمپرز سسپنشن کو سڑک کی حالت کے مطابق خودکار طور پر ایڈجسٹ کرتے ہیں، جس سے سفر زیادہ ہموار اور مستحکم ہو جاتا ہے۔ جدید ہیڈ اپ ڈسپلے اور خودکار روشنی کا نظام ڈرائیور کی بصارت اور کنٹرول کو بہتر بناتے ہیں۔

ڈیزائن اور آرام دہ سہولیات

کمپنی کا کہنا ہے کہ پالیسیڈ پریمیم ایس یو وی کلاس میں مضبوط اور باوقار انداز رکھتی ہے۔ اس کا کشادہ باڈی ڈیزائن، نمایاں لائٹنگ اور متوازن تناسب اسے منفرد شناخت دیتے ہیں۔ اگلے، سائیڈ اور پچھلے حصے میں عمودی و افقی لائنوں کا امتزاج گاڑی کو پرکشش اور جدید انداز فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کی رائے

آٹو ماہرین کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایس یو ویز کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ یہ سیڈان گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ افراد اور سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ خریدار بہتر گنجائش اور آرام کے باعث ایس یو وی کو ترجیح دے رہے ہیں، تاہم ایسی گاڑیوں کے پرزہ جات عموماً مہنگے ہوتے ہیں اور عام مارکیٹ میں فوری دستیاب نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیں: بی وائی ڈی کی 2 نئی الیکٹرک ایس یو ویز متعارف، پاکستان کے پہلے چارجنگ کوریڈور کے قیام کا بھی اعلان

کراچی کے ایک ڈیلر کے مطابق یہ ماڈل شہری اور کراس اوور استعمال کے لیے موزوں ہے اور ایس یو وی شوقین افراد کے لیے ایک پرکشش انتخاب ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلیم خان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، گھر کب جائیں گے؟

نائیجیریا میں خودکش دھماکوں کی لہر، 23 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

افغان طالبان کی پروپیگنڈا مہم جاری، شہری علاقوں میں دہشتگردوں کو پناہ دینے لگے

موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے معاملے میں شہریوں کو ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

پاکستان میں مثبت معاشی پیشرفت، فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 427 ملین ڈالر ریکارڈ

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا