ہیونڈائی کا اپنی معروف ایس یو وی کی قیمتیں بڑھانے کے 2 دن بعد خصوصی رعایت کا اعلان

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہیونڈائی کا اپنی معروف ایس یو وی کی قیمتیں بڑھانے کے 2 دن بعد خصوصی رعایت کا اعلان

نیو انرجی لیوی عائد ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کے کچھ ہی دن بعد، ہیونڈائی نے اپنی مقبول ایس یو وی Santa Fe  پر خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ دنوں کمپنی نے  نیو انرجی لیوی کے تحت اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا جس سے قیمتیں 6 لاکھ 31 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی تھیں۔ اس فیصلے پر صارفین اور آٹو انڈسٹری سے وابستہ افراد نے شدید ردِ عمل دیا تھا۔ تاہم ہیونڈائی نے اب اپنے صارفین کے لیے ایک متوازن پیشکش متعارف کروا دی ہے، جو کہ صرف سانٹا فی کے خریداروں کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فنانس بل کے تحت لیوی کا نفاذ، ہونڈا اٹلس نے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا

کمپنی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس ایس یو وی کے 2 مختلف ویریئنٹس پر قابلِ ذکر رعایت دی جا رہی ہے،Santa Fe Signature AWD  کی اصل قیمت14,995,000  روپے تھی جس پر 7 لاکھ روپے کی رعایت دی گئی ہے۔ رعایت کے بعد نئی قیمت  14,295,000 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح Santa Fe Smart FWD کی اصل قیمت 13,250,000  روپے ہے، جس پر 4 لاکھ روپے کی رعایت دی گئی ہے۔ نئی قیمت 12,850,000  روپے ہو گئی ہے۔

کمپنی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ آفر 31  جولائی 2025 تک محدود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی