سعودی عرب: مقامی شہریوں اور مقیم افراد کے لیے حج رجسٹریشن کا آغاز

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مقامی شہریوں اور مقیم افراد کے لیے حج کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔

رجسٹریشن نُسُک ایپ اور وزارت کی سرکاری ویب سائٹ nusuk.sa کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: حج آپریشنز کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم پیشرفت

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حج کے پیکج بکنگ کا عمل 4 مارچ سے شروع ہوگا، جو 17 اپریل تک جاری رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق ترجیح اُن درخواست دہندگان کو دی جائے گی جو پہلے کبھی حج نہیں کر سکے۔ اگر اس کے بعد گنجائش باقی رہی تو دیگر اہل درخواست دہندگان کے لیے بھی بکنگ کھول دی جائے گی۔

درخواست گزار کی عمر کم از کم 15 سال ہونی چاہیے اور وہ منظور شدہ طبی معیار پر پورا اترنا ضروری ہے۔

مقیم افراد کے لیے ایک جائز اقامہ ہونا لازمی ہے، اور ترجیح اُن افراد کو دی جائے گی جن کا اقامہ ایک سال سے زیادہ پہلے جاری ہوا ہو۔

وزارت نے واضح کیاکہ تمام معاہدے صرف نُسُک پلیٹ فارم پر درج لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعے کیے جائیں گے۔ رجسٹریشن کرنے والے عازمین کو اپنی ذاتی معلومات درج کرتے ہوئے اکاؤنٹ بنانا ہوگا، اہلیت کی تصدیق کرانی ہوگی، پیکج منتخب کرنا ہوگا اور فیس ادا کر کے حج پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: حج 2026: مثالی انتظامات یقینی بنائے جائیں، عازمین کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل

وزارت حج و عمرہ نے تمام متوقع حاجیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ نُسُک ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے فوری رجسٹریشن کریں۔ کسی بھی استفسار کی صورت میں 1966 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران مذاکرات: نائب صدر جے ڈی وینس کو پاکستان یا ترکی بھیجنے کی قیاس آرائیاں

قاسم خان کا جنیوا میں بی این ایم رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب، پاکستان مخالف حلقوں سے روابط پر سوالات

ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو مزید سخت حملے کیے جائیں گے، امریکا کا انتباہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے 14 اور 15 مئی کو دورہ چین کا اعلان، صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے

ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی کمپنیوں کے سربراہان کو صدارتی سائنس و ٹیکنالوجی کونسل میں شامل کرلیا

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ