انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی20 پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں کئی کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں تبدیلیاں آئی ہیں۔
مزید پڑھیں: صاحبزادہ فرحان ٹی20 ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ 10 میں شامل
بھارت کے ابھیشک شرما نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 2 درجے بہتر ہو کر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔
بھارت کے ایشان کشن نے 3 درجے بہتری کے بعد پانچواں نمبر حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس 10 درجے بہتری کے بعد نویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک نے بھی 10 درجے اوپر آ کر 18 واں نمبر حاصل کیا۔
ٹی20 آل راؤنڈر رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا ایک بار پھر نمبر ون رہے، جبکہ پاکستان کے صائم ایوب ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
ٹی20 بولرز میں بھارت کے ورن چکرورتی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کاربن بوش 21 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، بغیر کوئی میچ جیتے پاکستانی ٹیم کس طرح سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟
پاکستان کے ابرار احمد 2 درجے نیچے آ کر پانچویں نمبر پر آئے، جبکہ ویسٹ انڈیز کے میتھیو فورڈ نے 23 درجے بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔













