ٹی20 ورلڈکپ سپر8 کے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو وکٹوں سے شکست دے دی ہے، جس سے پاکستان کی سیمی فائنل کے لیے امیدیں برقرار ہیں۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم مقابلے میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا، کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس اپنے نام کیا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، بغیر کوئی میچ جیتے پاکستانی ٹیم کس طرح سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟
انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ول جیکس نے 18 گیندوں پر 32 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ریحان احمد 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کپتان ہیری بروک 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فل سالٹ 2 اور جوز بٹلر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، میٹ ہینری اور لوکی فرگیوسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کے سیمی فائنل کے امکانات معدوم، سری لنکا میچ نہ جیت سکا، نیوزی لینڈ سے 61 رنز سے شکست
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا،گلین فلپس 28 گیندوں پر 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنرز ٹم سائفرٹ اور فن ایلن نے بالترتیب 35 اور 29 رنز بنائے۔
میچ کی اہمیت اس اعتبار سے بھی بڑھ گئی ہے کہ اس کے نتیجے کا اثر سیمی فائنل کی دوڑ پر پڑے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم 2 فتوحات کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے، تاہم آج کی کامیابی پاکستان کے لیے امید کی کرن ثابت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: تاریخ خود کو دہراتی ہے تو پاکستان کا چانس ’پکا‘ سمجھیں، جانیے کیسے؟
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے دو میچوں کے بعد ایک پوائنٹ ہے اور اسے سپر ایٹ مرحلے کا آخری میچ سری لنکا قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلنا ہے۔ اس میچ میں کامیابی اور بہتر رن ریٹ کی صورت میں پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے، تاہم یہ سب اسی صورت ممکن ہوگا جب آج انگلینڈ نیوزی لینڈ کو شکست دے۔














