سعودی عرب میں موجودہ حالات کے پیشِ نظر سفارت خانہ پاکستان ریاض نے مملکت میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کے لیے احتیاطی ہدایات جاری کردی ہیں۔
مزید پڑھیں: مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد 8 ممالک کی فضائی حدود بند
اعلامیے میں شہریوں کو پُرامن رہنے اور ہر قسم کی افواہوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معلومات کے حصول کے لیے صرف سعودی حکومت کے سرکاری اور مستند ذرائع پر انحصار کیا جائے، جبکہ غیر مصدقہ خبروں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کو آگے پھیلانے یا ان پر عمل کرنے سے گریز کیا جائے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل اور سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
جن افراد کا سفر کا ارادہ ہو، انہیں ایئرپورٹ روانگی سے قبل متعلقہ ایئر لائن سے اپنی پرواز کے شیڈول اور موجودہ صورتحال کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران کی امریکا اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی، ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کا اعلان
سفارت خانہ پاکستان ریاض نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ضروری معلومات اور رہنمائی کے لیے شہری سفارت خانے کے سرکاری ذرائع سے رابطہ کریں۔













