وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

ہفتہ 28 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج لاہور میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی سطح کے تمام متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو ہوگا، سخت سیکیورٹی انتظامات، غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام ادارے جامع اور مؤثر حفاظتی اقدامات فوری طور پر یقینی بنائیں اور باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ایران میں صورتحال کے پیش نظر، وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس بخیریت لانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں اور انہیں آذربائیجان کے راستے محفوظ طور پر پاکستان پہنچایا جائے۔ اس سلسلے میں وزارت خارجہ کو آذربائیجان کی حکومت سے فوری رابطہ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان کے دوسرے جمعہ پر اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان قومی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں، اور دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والی سیکیورٹی فورسز کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینیئر امیر مقام، چاروں صوبائی چیف سیکٹریز، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر متعلقہ سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جینیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا