ایران پر حملہ: ٹرمپ انتظامیہ کے دعوؤں پر سوالات، کانگریس کو مختلف بریفنگ

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیںٹاگون نے امریکی کانگریس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس بات کے کوئی شواہد موجود نہیں تھے کہ ایران امریکا پر پہلے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے حکام نے کانگریس کو آگاہ کیا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کی گئی کارروائیوں سے قبل ایران کی جانب سے امریکا پر ابتدائی حملے کے آثار نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت، پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

امریکا اور اسرائیل کی مذکورہ مشترکہ کارروائیوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بند کمرہ بریفنگ کے دوران پینٹاگون حکام نے کانگریس کے عملے کو بتایا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل اور اس سے وابستہ پراکسی فورسز امریکی مفادات کے لیے فوری خطرہ تصور کیے جا رہے تھے۔

تاہم انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انٹیلیجنس اطلاعات میں ایسا کوئی اشارہ موجود نہیں تھا کہ تہران پہلے امریکی افواج پر حملہ کرنے والا تھا۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تنازعات کے درمیان آبنائے ہرمز عالمی توجہ کا مرکز کیوں؟

رائٹرز نے اس معاملے سے واقف 2 افراد کے حوالے سے کہا کہ یہ بریفنگ سابقہ بیانات پر سوال اٹھاتی ہے، جن میں ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ تہران ممکنہ طور پر امریکی افواج پر ’پری ایمپٹو‘ یعنی پیشگی حملہ کر سکتا ہے۔

اس رپورٹ کے بعد ایران سے متعلق امریکی مؤقف اور انٹیلیجنس دعوؤں پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیل کی طرح اب پانی بھی جنگ میں اہم ہدف

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیج سکتے ہیں، امریکی قانون سازوں نے خدشہ ظاہر کردیا

چین کا سیاسی نظام عوامی فلاح پر مرکوز، جدیدیت کے فوائد عوام تک پہنچیں گے، مشاہد حسین سید

وائرڈ ہیڈفون: وائرلیس دور میں پرانی تکنیک کی واپسی

ویڈیو

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

لائیوبیشتر مقاصد پورے ہوگئے، ایران جنگ بہت جلد ختم ہو سکتی ہے، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے