تہاڑ جیل میں 4 ماہ گزارے اور موت کی دعا کرتی رہی، بھارتی اداکارہ کا انکشاف

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ اور انفلوئنسر سندیپا ورک نے حال ہی میں اپنے تہاڑ جیل میں گزارے گئے وقت پر کھل کر بات کی جہاں وہ تقریباً چار ماہ تک حراست میں رہیں۔ انہیں دسمبر 2025 میں دلی ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کے کیس میں ضمانت دی تھی۔

سندیپا ورک نے ایک گفتگو میں بتایا کہ جیل میں قیام نے ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ ’تیہار ایک ایسی جگہ ہے جو میں اپنے بدترین دشمن کے لیے بھی نہیں چاہوں گی۔ جب میں پہلی بار وہاں گئی میں نے خدا سے کہا کہ میں اس کی مستحق نہیں ہوں۔ پہلے دن جب میں واش روم گئی تو میں نے سوچا لوگ کہتے ہیں سب کچھ کرما ہے شاید میں نے پچھلی زندگی میں کچھ غلط کیا ہو، جان بوجھ کر یا انجانے میں۔ میں نے محسوس کیا میں اس کی مستحق نہیں ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید عمر خالد کے نام نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کا خط وائرل

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں دعا کرتی تھی کہ موت آ جائے اور مجھے لے جائے۔ سب سے برا احساس وہ ہے جب آپ کو دیکھنا پڑے کہ آپ کے والدین آپ سے ملنے آئے ہیں جبکہ آپ جیل میں ہیں۔ میں نے ان سے معافی بھی مانگی کہ انہیں میرے وجہ وہاں آنا پڑا۔ میرے والدین اور بہن بھائی میرے ساتھ تھے کیونکہ آپ کے اپنے لوگ جانتے ہیں کہ آپ کون ہیں‘۔

اداکارہ نے کہا کہ تیہار میں 500 لوگوں کے ساتھ رہنا جیسے گھریلو سیاست ہے۔ میری صحت بہت خراب ہو گئی۔ میں سپورٹ کے بغیر کھڑی نہیں ہو سکتی تھی۔ آج بھی جب سوچتی ہوں، میں روتی ہوں کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟

یہ بھی پڑھیں: ’وہ گھر میرا نہیں، ہم سب کا تھا‘ راجپال یادو کا نوازالدین صدیقی کے بیان پر ردعمل

روزمرہ معمول اور رہائش کی حالت کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ واش روم گندے ہیں۔ آپ فرش پر سوتے ہیں۔ بیرکس صبح 6 بجے کھلتی ہیں اور 12 بجے بند ہوتی ہیں۔ دوبارہ 3 بجے کھلتی ہیں اور 6 بجے بند ہو جاتی ہیں۔ کھانا بھی برا ہے روزانہ ایک جیسا دال، ایک جیسا سبزی، چار روٹیاں اور چاول۔ کھانے کا دل ہی نہیں چاہتا۔

جیل میں تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کچھ پولیس خواتین مہربان ہیں جبکہ کچھ قیدیوں پر اپنا غصہ نکالتی ہیں۔ گرفتاری کی خبر عام ہونے کے بعد ملنے والے بدنامی کے احساس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے تھے اس نے فراڈ کیا ہے۔ میں سوچتی تھی قتل کے ملزمان کے ساتھ نرمی برتی جا رہی ہے اور مجھے اس چیز کے لیے فراڈ کہا جا رہا ہے جو میں نے نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: راجپال یادو کی جیل سے رہائی کی ویڈیو وائرل، حقیقت سامنے آگئی

واضح رہے کہ سندیپا ورک نے تقریباً 6 کروڑ روپے کے مبینہ غیر قانونی ذرائع کے تعلق میں 4 ماہ سے زیادہ حراست میں وقت گزارا۔ یہ کیس ایک سرمایہ کاری اسکیم سے متعلق ہے جس میں ایک مدعی کو فلم میں مرکزی کردار دینے کا وعدہ کیا گیا اور پیسہ لگانے پر مجبور کیا گیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فنڈز ان کے اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کیے گئے اور جائیداد کی خریداری اور ایک مبینہ ای کامرس پلیٹ فارم سے منسلک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان