’وہ گھر میرا نہیں، ہم سب کا تھا‘ راجپال یادو کا نوازالدین صدیقی کے بیان پر ردعمل

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار راجپال یادو نے حال ہی میں نوازالدین صدیقی کے اس بیان پر ردعمل دیا ہے جس میں نوازالدین نے ان کے گھر کو جدوجہد کرنے والے فنکاروں کے لیے ’لنگر‘ قرار دیا تھا۔

اپنے ایک انٹرویو میں راجپال یادو نے کہا کہ یہ سب نوازالدین کی فراخ دلی ہے کہ انہوں نے انہیں کریڈٹ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت 10 سے 15 اداکار مختلف ریاستوں سے ممبئی میں جدوجہد کر رہے تھے اور سب مل کر رہتے اور کھانا کھاتے تھے۔ ان کے مطابق اصل سہارا اور حوصلہ افزائی نوازالدین صدیقی کی طرف سے تھی۔

مزید پڑھیں: راجپال یادو اور امیتابھ بچن کے تعلقات کا چیک باؤنس کیس میں انکشاف

یاد رہے کہ اس سے قبل نوازالدین صدیقی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جب راجپال یادو کو کام ملنا شروع ہوا تو ان کا گھر جدوجہد کرنے والے اداکاروں کے لیے کسی لنگر سے کم نہ تھا، جہاں کوئی بھی آ کر کھانا کھا سکتا تھا۔ انہوں نے راجپال کو نہایت حساس اور مددگار انسان قرار دیا تھا۔

دونوں اداکاروں کی دوستی کی بنیاد بھارتندو ناٹیا اکیڈمی لکھنؤ میں تربیت کے دنوں میں پڑی، جس کے بعد انہوں نے نیشنل اسکول آف ڈرامہ سے بھی تعلیم حاصل کی۔

حال ہی میں راجپال یادو کو 9 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں تہاڑ جیل سے 17 فروری کو عبوری راحت ملی۔ انہوں نے 5 فروری کو خودسپردگی کی تھی جب کہ دہلی ہائیکورٹ نے ادائیگی کے لیے مزید وقت دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی، تاہم بعد ازاں عدالت نے 18 مارچ تک سزا معطل کر دی۔

مزید پڑھیں: راجپال یادو کی جیل سے رہائی کی ویڈیو وائرل، حقیقت سامنے آگئی

راجپال یادو نے فلم انڈسٹری کی جانب سے ملنے والی حمایت پر بھی اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان، اجے دیوگن، ڈیوڈ دھون، سونو سود، گرو رندھاوا اور میکا سنگھ جیسے دوست شروع سے ان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور محض شکریہ کہنا ان کے لیے کافی نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بری امام میں گھروں کے انہدام کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر

آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رہے گی؟

انسانی شعور کو کوانٹم عمل سے سمجھا جا سکتا ہے، آکسفورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار