برطانوی عدالت سے جمائما گولڈ اسمتھ کو ایک ہزار پاؤنڈ جرمانے کی سزا، وجہ کیا بنی؟

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹی وی پروڈیوسر اور عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو گاڑی کی حد رفتار کی خلاف ورزی کے کیس میں میٹروپولیٹن پولیس کو بروقت جواب نہ دینے پر عدالت نے ایک ہزار پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

52 سالہ جمائما گولڈ اسمتھ کے نام پر رجسٹرڈ منی کلب مین گاڑی کو شمالی لندن میں مقررہ رفتار سے تجاوز کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے بھیجے گئے خطوط کا بروقت جواب نہ دینے پر معاملہ عدالت تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: جمائما کے ایکس پر فالورز کیوں کم ہورہے ہیں؟ عمران خان کی سابق اہلیہ نے وجہ بتا دی

عدالتی دستاویزات کے مطابق گاڑی 28 اگست کو ہیمپسٹڈ کے علاقے میں اے ون شاہراہ پر 40 میل فی گھنٹہ کی حد کے بجائے 46 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جارہی تھی۔ بعد ازاں جمائما نے انتھونی ریلی نامی شخص کو ڈرائیور کے طور پر نامزد کیا جو سوئٹزرلینڈ میں مقیم ہے، تاہم ان کا جواب پولیس کی آخری تاریخ گزرنے کے 6 دن بعد، 4 نومبر کو موصول ہوا۔

ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ کو لکھے گئے خط میں جمائما گولڈ اسمتھ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے کینزنگٹن میں واقع ایک کروڑ پاؤنڈ مالیت کے گھر میں جاری تعمیراتی کام کے باعث ابتدائی خط مزدوروں کے ہاتھوں گم ہوگیا اور انہیں اس کا علم اکتوبر میں ہوا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسی ماہ ان کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کا 91 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا جس کے باعث وہ امور پر مکمل توجہ نہ دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: میرے بچوں کو 22 ماہ سے والد سے ملنے نہیں دیا جا رہا، جمائما نے ایلون مسک سے کیا اپیل کردی؟

مجسٹریٹ گلیڈیز فاموریو نے انہیں ڈرائیور کی شناخت سے متعلق معلومات فراہم نہ کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ، لائسنس پر چھ پینلٹی پوائنٹس، 130 پاؤنڈ عدالتی اخراجات اور 400 پاؤنڈ اضافی سرچارج ادا کرنے کا حکم دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی