ہالی ووڈ کے مشہور فلم ساز کوئنٹن ٹرینٹنو اور ان کی اہلیہ، اسرائیلی اداکارہ ڈینیلا پک کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہو رہی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ایرانی میزائل حملے میں ہلاک ہو گئے۔
یہ خبر ایک ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی جس کے 150,000 سے زائد فالورز ہیں اور اس میں دعویٰ کیا گیا کہ کوئنٹن ٹرینٹنو ایران کے میزائل حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں تاہم جب یہ پوسٹ وائرل ہوئی تو اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

بعد ازاں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ہلاکت کی خبریں جھوٹی ہیں۔ کوئنٹن ٹرینٹنو اور ان کی اہلیہ ڈینیلا پک بالکل ٹھیک ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرینٹنو اور پک کے دو بچے ہیں اور وہ اپنا وقت تل ابیب اور لاس اینجلس میں گزارتے ہیں۔ فلم ساز نے پہلے بھی اسرائیل میں رہائش کے حوالے سے کہا تھا کہ ’میں اسرائیل سے محبت کرتا ہوں۔ اگر مجھے یہاں اچھا نہ لگتا تو میں یہاں نہ ہوتا۔ اپنے بچوں کے ساتھ کھیلنا، محلے میں چلنا، دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا یہ سب مجھے خوشی دیتا ہے‘۔













