مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، ڈھاکا اور چٹاگانگ ایئرپورٹس پر 182 بین الاقوامی پروازیں منسوخ

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بنگلہ دیش کے ڈھاکا اور چٹاگانگ ایئرپورٹس پر گزشتہ 4 دن کے دوران مجموعی طور پر 182 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں، جس سے ہزاروں مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 147 جبکہ چٹاگانگ کے شاہ امانت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 35 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاسدارانِ انقلاب کے کنٹرول مراکز تباہ، امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعویٰ، بحرین میں امریکی فضائی اڈے پر ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کی بارش

یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب گزشتہ ہفتے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی۔ جواباً ایران نے اسرائیل اور امریکی مفادات سے منسلک تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جس کے بعد سکیورٹی خدشات بڑھ گئے۔

کشیدگی کے باعث عراق، کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور اردن سمیت کئی ممالک نے 28 فروری کو اپنی فضائی حدود بند کر دیں، جس سے بنگلہ دیش اور خلیجی ممالک کے درمیان فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ جانے والی سینکڑوں پروازیں منسوخ

حکام کے مطابق حضرت شاہ جلال ایئرپورٹ پر ہفتہ کے روز 23، اتوار کو 40 اور پیر کو 46 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ منگل کے روز اکیلے 38 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ متاثرہ ایئرلائنز میں قطر ایئرویز، امارات، گلف ایئر، فلائی دبئی، کویت ایئرویز، جزیرہ ایئرویز، ایئر عربیہ اور یو ایس بنگلہ ایئرلائنز شامل ہیں۔

چٹاگانگ کے شاہ امانت ایئرپورٹ پر بھی منگل کی صبح 7 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ گزشتہ 4 دنوں میں یہاں بنگلہ دیش ایئرلائنز کی ایک، یو ایس بنگلہ ایئرلائنز کی 2 اور ایئر عربیہ کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملے کے بعد پاکستانی ایئرپورٹس پر کتنے جہاز پھنس گئے؟

تاہم محدود فضائی آپریشن جاری رہا۔ مسقط سے سلام ایئر کی ایک پرواز چٹاگانگ پہنچی اور بعد ازاں مسافروں کو لے کر واپس روانہ ہوئی، جبکہ مدینہ سے آنے والی بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پرواز بھی شاہ امانت ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد ڈھاکا روانہ ہوگئی۔

جاری تنازع کے باعث خصوصاً خلیجی ممالک جانے والے مزدوروں اور مسافروں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جبکہ ایئرلائنز خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرکاری ملازمیں ہر صبح 40 منٹ دفتر میں گزاریں، بنگلہ دیش میں ملازمین کو ہدایت

سپریم کورٹ نے انسانی اسمگلنگ کے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی

پاکستان کو متبادل روٹ سے تیل کی سپلائی، سعودی عرب کی مکمل حمایت

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین آبائی شہر مشہد میں ہوگی

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے