عوام کے لیے بُری خبر، بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نیپرا نے اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق ہر یونٹ بجلی 35 پیسے مہنگی ہو جائے گی۔

نیپرا کے بیان کے مطابق یہ اضافے مارچ تا مئی 2026 کے تین ماہ کے دوران لاگو ہوں گے، اور اس سے صارفین پر مجموعی طور پر 8 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھی بھجوا دیا گیا ہے تاکہ عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی کی قیمت بڑھائی گئی تھی۔ جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران ہر یونٹ بجلی 33 پیسے مہنگی کی گئی تھی، اور اس اضافہ کا اطلاق دسمبر 2025 تا فروری 2026 تک کے لیے تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران تنازع: کویت میں ڈرون حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک

ایران کی خلیجی ممالک پر اندھا دھند بمباری غلط حکمتِ عملی، ترک وزیر خارجہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ہندوؤں کے مذہبی تیوہار ہولی پر اپنے پیغام میں کیا کہا؟

اسپین کے اپنے فوجی اڈے ایران کیخلاف استعمال نہ کرنے کے فیصلے پر ٹرمپ کی تجارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی

جنگ طول پکڑ گئی تو ایران کیسے فائدہ میں رہے گا؟ ماہرین نے بتادیا

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے

کیا مسلم دنیا مغربی ڈس انفارمیشن کا شکار ہو رہی ہے؟