عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، پمز نے اعلامیہ جاری کردیا

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی انتظامیہ نے بانی تحریکِ انصاف عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق تفصیلی اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق آنکھوں کے ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا معائنہ کیا، جس میں ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔

میڈیکل بورڈ نے انٹرا وٹریئل انجیکشن کی دوسری خوراک کے بعد فالو اپ چیک اپ کیا۔ اس دوران دونوں آنکھوں کا تفصیلی معائنہ، فنڈواسکوپی اور او سی ٹی ٹیسٹ کیے گئے۔

پمز کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے اور موجودہ مرحلے میں ان کی بینائی تسلی بخش ہے۔

اعلامیے کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مزید علاج اور نگہداشت کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران تنازع: کویت میں ڈرون حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک

ایران کی خلیجی ممالک پر اندھا دھند بمباری غلط حکمتِ عملی، ترک وزیر خارجہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ہندوؤں کے مذہبی تیوہار ہولی پر اپنے پیغام میں کیا کہا؟

اسپین کے اپنے فوجی اڈے ایران کیخلاف استعمال نہ کرنے کے فیصلے پر ٹرمپ کی تجارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی

جنگ طول پکڑ گئی تو ایران کیسے فائدہ میں رہے گا؟ ماہرین نے بتادیا

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے

کیا مسلم دنیا مغربی ڈس انفارمیشن کا شکار ہو رہی ہے؟