وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہندوؤں کے مذہبی تیوہار ہولی کے موقع پر پاکستان کی ہندو کمیونٹی کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہولی کا تیوہار خوش نما رنگوں کے امتزاج سے معاشرتی ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے اور اس کی روایات پاکستان کے ثقافتی تنوع کا مظہر ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
انہوں نے کہا کہ ہندو کمیونٹی ہمارے معاشرے کا ایک بیش قدر حصہ ہے، جس کا ملکی سماجی ہم آہنگی، معاشی ترقی و خوشحالی اور پُرامن بقائے باہمی میں مثبت کردار ہے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئینِ پاکستان بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب و عقیدہ تمام شہریوں کے لیے مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بناتا ہے۔ حکومتِ پاکستان تمام اقلیتوں کے آئینی حقوق کی محافظ ہے۔
Holi celebrations at Umerkot, Sindh, Pakistan 🇵🇰🪔🎇🎇
THIS IS OUR SINDH ♥️🙏🏽 pic.twitter.com/Ni2Fc9OvLm
— Raza Dharejo PPP (Official) (@RazaDharijo) October 22, 2025
انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں حکومتی اقدامات میں پالیسی برائے بین المذاہب ہم آہنگی (2025) اور حکمتِ عملی برائے مذہبی برداشت (2025) شامل ہیں۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ بین المذاہب مکالمہ، عبادت گاہوں کی حفاظت اور باہمی احترام کی سماجی روش کے فروغ کے لیے من حیث القوم مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت، ہندو کمیونٹی نے ہولی کا تہوار منسوخ کرنے کا اعلان کردیا
آخر میں انہوں نے کہا کہ آئیے آج قومی عزم کی تجدید کریں کہ ہم رواداری، ہمدردی اور یکجہتی کی اقدار کے ساتھ ایک پُرامن، شمولیتی اور خوشحال مستقبل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔














