رمضان میں اسلام آباد کی فول پروف سیکیورٹی، آئی جی کی خصوصی ہدایات

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سیف سٹی میں آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: رمضان کے دوسرے جمعہ پر اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

کانفرنس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان اور سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے رمضان المبارک کے دوران عبادت گاہوں، اہم شاہراہوں، تجارتی مراکز اور بازاروں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے ہدایات جاری کیں۔

خصوصی ہدایات کے مطابق سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں اضافی پولیس نفری اور ٹریفک اہلکار تعینات ہوں گے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ ہوگی، اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔

مزید پڑھیں: تھانہ کھنہ کے علاقے میں پولیس پر راہزنوں کی فائرنگ، ایک ملزم زخمی گرفتار

سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور رمضان میں بھی شہریوں کی رہنمائی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مکمل تیاری کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کون سے 6 پاکستانی کرکٹرز ’ہنڈریڈ‘ کے ٹاپ 50 ہیرو لسٹ میں شامل ہیں؟

سعودی عرب ہماری ریڈ لائن، پاکستان کا ایران کو واضح پیغام، اسحاق ڈار کا بیان سعودی اکاؤنٹس پر وائرل

مشرق وسطیٰ میں تناؤ کے باعث ڈھاکا سے 25 پروازیں منسوخ

چین کا امریکا سے ’ریڈ لائنز‘ برقرار رکھتے ہوئے رابطوں کے فروغ کا عندیہ

راولپنڈی: اب بغیر ہیمٹ سفر کرنے والے بائیکرز کا چالان نہیں ہوگا

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے