تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری اسد عمر نے حال ہی میں سیاسی طور پر سرگرم پی ٹی آئی کے ایک دوسرے سابق رہنما فواد چوہدری کی سرگرمیوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر گلبرگ لاہور میں عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں انسداد دہشتگردی کی لاہور عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوادچوہدری سیاسی طور پر فعال ہیں تو اس کی نوعیت وہی بتائیں گے کہ کیا کررہے ہیں۔ اور جو فواد چوہدری کررہے ہیں، میں اس میں فعال نہیں۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اسد عمر کی 13 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اسد عمر کو مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کی بھی ہدایت کی ہے۔