بچوں میں موٹاپے کا مسئلہ، 22 کروڑ بچے متاثر ہونے کا خدشہ

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ادارہ ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کی نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو 2040 تک دنیا بھر میں 5 سے 19 سال عمر کے تقریباً 22 کروڑ بچے موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بچپن کا موٹاپا زندگی بھر کے خطرے کی علامت ہے؟

رپورٹ کے مطابق 2025 میں عالمی سطح پر تقریباً 18 کروڑ بچے موٹاپے میں مبتلا تھے، تاہم موجودہ رجحان برقرار رہا تو آئندہ برسوں میں صورتحال مزید سنگین ہو جائے گی۔

صحت کے مستقل مسائل کا خطرہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2040 تک لگ بھگ 12 کروڑ اسکول جانے والے بچوں میں مستقل اور مزمن بیماریوں کی ابتدائی علامات ظاہر ہوسکتی ہیں، جن میں دل کے امراض اور ذیابیطس شامل ہیں۔ اس کی بڑی وجہ جسمانی وزن کے اشاریے یعنی بی ایم آئی میں اضافہ قرار دیا گیا ہے۔

ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کی چیف ایگزیکٹو جوہانا رالسٹن کے مطابق بچوں میں موٹاپے میں تیزی سے اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عالمی برادری اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی پوری نسل کو موٹاپے اور اس سے جڑی خطرناک غیر متعدی بیماریوں کی طرف دھکیلنا درست نہیں۔

زیادہ متاثر ممالک

رپورٹ میں ممالک کو BMI کی بنیاد پر درجہ بندی کیا گیا ہے جس کے مطابق چین 6 کروڑ 20 لاکھ متاثرہ بچوں کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت میں یہ تعداد 4 کروڑ 10 لاکھ اور امریکا میں 2 کروڑ 70 لاکھ بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹاپا اور شوگر کا خطرہ، چاول پکانے سے پہلے ضرور کریں یہ کام

یورپ میں برطانیہ سب سے زیادہ متاثر ملک قرار دیا گیا جہاں تقریباً 38 لاکھ بچوں کا BMI خطرناک حد تک بلند ہے۔ اندازہ ہے کہ 2040 تک برطانیہ میں 5 سے 19 سال عمر کے 3 لاکھ 70 ہزار بچوں میں دل کی بیماریوں جبکہ 2 لاکھ 71 ہزار میں بلند فشار خون کی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔

کم آمدنی والے ممالک میں تیز اضافہ

رپورٹ کے مطابق کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں موٹاپے کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ خوراک کے غیر صحت بخش رجحانات اور طرزِ زندگی میں تبدیلیاں ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ماہر ڈاکٹر کریملن وکرماسنگھے نے کہا کہ متعدد حکومتیں خوراک کی صنعت کو بغیر پابندی بچوں کو ہدف بنانے کی اجازت دے رہی ہیں، جبکہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے مضبوط سیاسی عزم اور مؤثر پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جنیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا